بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا، اس پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیرڈز کے سابق ارب پتی مالک کے بھائی پر جنسی تشدد کے الزامات: ‘وہ مجھے اپنے بھائی کے ساتھ بانٹ رہے تھے’
بھارتی جارحیت کا جواب
روز نامہ جنگ کے مطابق، سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ نہتے شہریوں پر حملہ ظلم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارا دفاعی نظام ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جانی نقصان
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے بزدلانہ حملوں میں اب تک 26 پاکستانی شہید جبکہ 43 زخمی ہوئے ہیں۔