11 مئی تک گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے کا الرٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 07 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باغوں کا شہر لاہور پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
مختلف اضلاع میں موسمی حالات
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن کے گھر چوری کی بڑی واردات
جنوبی پنجاب کی صورت حال
8 سے 10 مئی کے درمیان جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش، طوفان اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مزید 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ
نئی ہدایات
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا۔
ہدایات برائے شہری
شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔








