کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند
نارووال میں بھارتی جارحیت
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو قانون کے مطابق جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، ترجمان جیل خانہ جات
دربار انتظامیہ کا بیان
دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔ "جنگ" کے مطابق دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا، جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔
راہداری کی بندش کی حیثیت
راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہداری بند رہے گی۔








