بھارتی حملے، پاکستان ایئرفورس نے دشمن کو ایک چانس دیا تھا، آئندہ کچھ گھنٹوں یا دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور موثر جواب دیا جائے گا:لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض

پاکستان کی برتری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف نفسیاتی نہیں بلکہ اخلاقی، قانونی، سفارتی اور ملٹری برتری بھی حاصل ہے۔ آئندہ کچھ گھنٹوں یا دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ بھارتی طیارے اپنی حدود میں رہے، پاکستان ایئرفورس نے انہیں ایک چانس بھی دیا اور دشمن کے "ویپن ریلیز" کرنے تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیریئر کے آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور

بھارتی حملوں کا تجزیہ

بھارتی حملوں کے بعد نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر ریاض نے کہا کہ اگر معاملات کو شروع سے دیکھیں تو بھارت نے پہلے خود فالس فلیگ آپریشن کروایا اور پھر سندھ طاس معاہدہ ختم کردیا، اپنے بیانیہ کو دنیا میں بیچنے کی کوشش کی لیکن نہیں بکا، اب جنوبی ایشیا اور خود اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، رات کو جو ہوا، وہ سب نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشتی ڈو بنے کے واقعہ ، جاں بحق پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا

پاکستان ایئرفورس کی حکمت عملی

انہوں نے بتایاکہ بھارتی طیارے اپنے علاقے میں ہی موجود تھے لیکن پاکستان ایئرفورس نے ایک موقع دیا اور انتظار کیا کہ ہتھیار استعمال تک ہم کچھ نہیں کہیں گے، جب ویپن ریلیز کیے تو پھر پاکستان ایئرفورس نے ردعمل دیا جس کے اب شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ایران کی بندرگاہ پر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ملٹری اور سیاسی قیادت کا فیصلہ

سابق فوجی افسر کا مزید کہناتھاکہ بات یہیں اب ختم نہیں ہوتی، بھارت نے معصوم لوگوں کو ہدف بنایاجن میں بچے اور عورتیں بھی ہیں، ایل اوسی پر بھی کچھ شہری شہید ہوئے ہیں۔ اب ملٹری اور سیاسی قیادت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔ ان کاکہناتھا کہ "جواب آنے والے کچھ گھنٹوں اور دنوں میں دیا جائے گا اور کہاں دیا جائے گا، کیسے دیا جائے اور کتنی مقدار میں دیا جائے، اب وہ ملٹری کمانڈرز کی چوائس ہے، آئندہ دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور یہ افیکٹو رسپانس ہوگا"۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

بھارت کا ردعمل

کیا بھارت کو اس طرح ردعمل کا اندازہ تھا؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو اندازہ نہیں تھا تو عجیب تھا، دفاعی تجزیہ نگار بتا رہے تھے کہ لوگ تیار ہیں، جواب آئے گا اور پھر آیا، کوئی شک رہ گیا تو وہ اب کلیئر ہوچکا ہوگا۔ ان کو معلوم تھا کہ پاکستان جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، قوم متحد اور پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہوگی۔ ابھی بھی کچھ سمجھدار لوگ ہوں گے جو اس معاملے کو مینیج کرنے کی کوشش کریں گے، ورنہ معاملہ بہت دور جا سکتا ہے جو بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے۔

جنگ کا آغاز اور اختتام

ڈی جی آئی ایس پی آر کے جارحانہ اقدامات کا جواب دینے سے متعلق سوال پر عامر ریاض نے بتایا کہ جنگ ایک شروع کرتا ہے اور ختم دونوں کرتے ہیں، اب بھارتی ردعمل دیکھیں، ایل او سی پر رات سے فائرنگ شروع ہوئی ہے اور ملٹری نارمز میں اگر کوئی سفید جھنڈا دکھا دیں تو پھر آپ سیز فائر کردیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...