پاک بھارت کشیدگی، اب تک 550 پروازیں منسوخ ہوئیں، اعداد و شمار سامنے آگئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کی ایئر سپیس کافی دیر تک بند رہی لیکن اب اسے کھولا جا رہا ہے۔
پروازوں کی منسوخی
بی بی سی کے مطابق بھارت اور پاکستان میں فضائی حملوں کے بعد تقریباً 550 طے شدہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس Flightradar24 کے مطابق فضائی حملوں کے بعد پاکستان میں 16 فیصد اور بھارت میں 3 فیصد تجارتی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ٹریکنگ سروس کے مطابق پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ بھارت میں 417 طے شدہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔