پاک بھارت کشیدگی، رافیل طیارے بنانے والے ملک فرانس کا بیان بھی آگیا

فرانس کی وزیر خارجہ کی بھارت اور پاکستان سے اپیل
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملوں کے بعد دہلی اور اسلام آباد سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سائبر حملے کے خدشات: کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی
اسلام آباد کا ردعمل
بی بی سی کے مطابق اسلام آباد نے ان حملوں کو "بزدلانہ کارروائی" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کا جواب "اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر" دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کا مسئلہ ، نیشنل ایکشن پلان کی سنٹرل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا
وزیر خارجہ کی تشویش
فرانسیسی وزیر خارجہ نوئل بارو نے ایک فرانسیسی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا "ہم بھارت کی دہشتگردی کے عفریت سے خود کو محفوظ رکھنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن ہم دونوں ممالک، بھارت اور پاکستان سے واضح طور پر اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔"
پاکستان کی جوابی کارروائی
خیال رہے کہ پاکستان کی طرف سے گزشتہ رات کی جوابی کارروائی میں بھارت کے پانچ طیارے گرائے گئے ہیں۔ تباہ ہونے والے تین طیاروں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے پانچ طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون گرایا گیا ہے۔ گرائے جانے والے طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 طیارہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہیرون کمبیٹ ڈرون بھی اس میں شامل ہے۔ یہ طیارے بھٹنڈا، جموں، ایوانتی پور، اکھنور اور ایک سری نگر میں گرائے گئے۔