انڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر پاک بھارت کشیدگی کا کتنا اثر پڑے گا؟

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی نئی دہلی کی جانب سے خود کو عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ مقام کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے، مگر سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا اثر محدود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ میں نمایاں کمی، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں تیسرا نمبر،دنیا میں نویں نمبر پر آگیا

معاشی اثرات

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بھارت کی چار ٹریلین ڈالر مالیت کی معیشت کا پاکستان کے ساتھ براہ راست تجارتی تعلق بہت محدود ہے اور حالیہ سرحد پار میزائل حملوں کے باوجود مقامی ایکویٹی، کرنسی اور بانڈ مارکیٹس پر فوری طور پر کوئی نمایاں اثر نہیں دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ کا امکان کم ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بڑی ہلچل نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: شدید برفباری: وادی کاغان کا سیاحتی مقام ناران بند کر دیا گیا

سرمایہ کاروں کی رائے

جینس ہینڈر سن انویسٹرز کے پورٹ فولیو مینیجر ست دھورا نے کہا کہ حالیہ واقعات غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وقتی طور پر دور رکھ سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں قائم سرمایہ کاری فرم "NAV Capital" کا ماننا ہے کہ جغرافیائی کشیدگی وقتی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ کو کم کر سکتی ہے۔

طویل مدتی اثرات

بھارت کے سابق اعلیٰ سرکاری افسر سُبھاش چندر گارگ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع کا طویل مدتی سرمایہ کاری پر اثر "زیادہ نہیں ہو گا"، کیونکہ پاکستان سے ملحقہ علاقے بھارت کے شمالی اور مغربی حصوں میں ہیں، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے بننے والی زیادہ تر مینوفیکچرنگ سہولیات بھارت کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں واقع ہیں۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...