بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، مولانا فضل الرحمان
بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کا عشائیہ کا اہتمام، تارکین وطن کو ایڈوائزری کونسلز میں نمائندگی دینے کا عندیہ
پاکستان کی خودمختاری پر حملہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جن کے اکسانے پر داماد ریپ کرتا ہے، ساس نے مقدمہ درج کرادیا
پاکستانی قوم کا عزم
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے حملے میں عام شہری، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی حملوں کا جواب
واضح رہے کہ بھارت نے ایک روز قبل پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے تھے جس میں 26 شہری شہید ہوئے۔ پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے گرائے، جبکہ ہیڈ کوارٹر اور کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا ہے۔








