پی ٹی اے نے 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیئے

یوٹیوب چینلز کی بندش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا پھیلانے پر بھارت کے 16 یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب کیا رہا؟
مزید بلاک کردہ مواد
روز نامہ جنگ نے پی ٹی اے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ 16 یوٹیوب نیوز چینلز کے ساتھ 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات جلد ختم ہوں گے: بیرسٹر سیف
قومی سلامتی کی تحفظ
اعلامیے کے مطابق یوٹیوب چینلز، ویڈیو لنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی، یہ اقدام قومی سلامتی، پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس اہداف میں ناکامی: آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا
مضر مواد کا مقصد
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق بلاک کئے گئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے، اس مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، آج دنیا بھی تعریف کر رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
پی ٹی اے کی عزم
اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کے لیے محفوظ و قابل اعتماد اور انٹرنیٹ ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
مستقبل کی نگرانی
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق اتھارٹی آن لائن مواد کی نگرانی جاری رکھے گی، قومی مفادات کے خلاف مواد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔