وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے خصوصی اپیل
وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
عوام کی حمایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہےکہ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، شروع بھارت نے کیا ختم ہم کریں گے۔ امن چاہتے ہیں، مگر عزت کے ساتھ، جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی حکومت کے زیر سرپستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے
ہنگامی اقدامات
ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، اسپتالوں، اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر الرٹ رہیں۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شہری دفاع (Civil Defence) کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
شہریوں سے اپیل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف سرکاری ذرائع سے معلومات لیں۔ زخمیوں یا متاثرہ افراد کی اطلاع فوری قریبی ہسپتال یا ریسکیو ادارے کو دیں۔








