سندھ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

سندھ میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فضائی حملوں کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیپٹن سرور شہیدؒ پاکستان کے لیے جرات اور شجاعت کی علامت ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
طبی عملے کی چھٹیوں کی منسوخی
محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تمام طبی عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری
ایمرجنسی رسپانس کی ہدایات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ کے تمام اسپتالوں میں عملے کو 24 گھنٹے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایمرجنسی رسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
اہم وسائل کی دستیابی
ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئیڈز اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایمرجنسی کیسز کے لیے ہدایات
اس کے علاوہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطے کی ہدایت کی گئی ہے، اور تمام ایمرجنسی کیسز کو مکمل توجہ اور احتیاط سے ڈیل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔