ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا اور انا نہیں، اپنی مسلح افواج پر فخر ہے: زرتاج گل

اسلام آباد میں زرتاج گل کا خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کل کا حملہ کسی پارٹی پر نہیں، میرے ملک پر ہوا ہے۔ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا اور انا نہیں، اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف موسیقار طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
پی ٹی آئی کا ایوان میں کردار
’’جنگ‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان میں ملک کی خاطر آئی ہوئی ہے۔ آج ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا اور انا نہیں، اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔
حکومت کا مشورہ
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت آصف زرداری کو بانی پی ٹی آئی کے پاس جانا چاہیے۔ حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بانی پی ٹی آئی کو بھی بلائے۔