جوابی کارروائی کا خوف، بھارت نے اپنے 25 ائیرپورٹ 9 مئی تک بند کردیئے۔

بھارت کی ائیرپورٹس کی بندش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے 25 ائیرپورٹ 9 مئی تک بند کردیئے۔
پوری قوم میں الرٹ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا ہے اور اپنے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کردیئے ہیں جن میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر شامل ہیں۔
پروازوں کی منسوخی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر لائنز نے 200 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیئے۔
مالی نقصان
ائیرپورٹس بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہورہا ہے۔