پاک، بھارت کشیدہ صورتحال، بجلی کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں وار روم قائم
لیسکو میں وار روم کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں وار روم قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، حد نگاہ کم ہو گئی
فوری ہنگامی صورتحال کا خاتمہ
تفصیلات کے مطابق یہ وار روم پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں بجلی کی سپلائی کو جاری رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ وار روم میں لیسکو کا عملہ 24 گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس، اہم فیصلے، فوری ہنگامی پلان طلب
چیف انجینئرز کی تعیناتی
ترجمان لیسکو کے مطابق، لیسکو کے چیف نے تین چیف انجینئرز کو پی ڈی سی میں تعینات کیا ہے۔ یہ چیف انجینئرز تین شفٹوں میں پی ڈی سی میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
نیشنل بینک کے ساتھ معاہدہ
دوسری جانب، لیسکو اور نیشنل بینک کے درمیان ریونیو کلیکشن کے مرکزی نظام کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت صارفین نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں بل ادا کر سکتے ہیں، اور بل کی رقم فوری طور پر لیسکو کو ٹرانسفر ہوجائے گی۔ اس سے لیڈ ٹائم دنوں سے کم ہو کر صفر ہو جائے گا، اور بلوں کی وصولی کے عمل میں موجود خلا کو ختم کیا جا سکے گا۔ لیسکو اس سے قبل بھی نو بینکوں کے ساتھ اسی نظام کے تحت کام کر رہا ہے۔








