امریکہ کی سابق خاتون اول جل بائیڈن نے نئی ذمہ داری سنبھال لی

جل بائیڈن کی نئی ذمہ داری

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کی سابق خاتون اول، جل بائیڈن، وائٹ ہاؤس میں چار سال گزارنے کے بعد ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے اب خواتین کی صحت کے حوالے سے کام کرنے والے ایک امریکی تھنک ٹینک "ملکن انسٹیٹیوٹ" میں اہم کردار سنبھالا ہے۔ یہ ادارہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا مونیکا میں قائم ہے اور عالمی مسائل کو مالی، جسمانی، ذہنی اور ماحولیاتی زاویوں سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حاجی محمد یوسف خان رند نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

ملکن انسٹیٹیوٹ کے ویمنز ہیلتھ نیٹ ورک کی چیئر

ملکن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جل بائیڈن اب ادارے کے نئے "ویمنز ہیلتھ نیٹ ورک" کی چیئر کے طور پر خدمات انجام دیں گی، جس کا مقصد خواتین کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اداروں، ماہرین اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بورڈ نے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا، کس کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ جانیے

تعلیمی پس منظر اور مہمات

فوکس نیوز کے مطابق جل بائیڈن کے پاس تعلیم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے۔ انہوں نے بطور خاتون اول کینسر کے خلاف "بائیڈن مون شاٹ" مہم، فوجی خاندانوں کی مدد کے لیے "جوائننگ فورسز" مہم، اور خواتین کی صحت پر "وائٹ ہاؤس انیشی ایٹو" شروع کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ 2023 میں، صدر جو بائیڈن نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے خواتین کی صحت سے متعلق اس قومی مہم کا آغاز کیا تھا، جس کی سربراہی جل بائیڈن نے خود کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کسی قسم کی جارحیت مسلط کی توپوری قوم منہ توڑ جواب دے گی: فیصل آباد میں قومی یکجہتی کا نفرنس سے علماء کا خطاب

گلوبل کانفرنس میں شرکت

ملکن انسٹیٹیوٹ کی 28 ویں سالانہ گلوبل کانفرنس کے دوران، جو بیورلی ہلز، کیلیفورنیا میں منعقد ہوئی، جل بائیڈن نے خطاب کیا اور اس نئی ذمہ داری کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر دیگر اہم شخصیات میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، اور ہیلتھ سروسز کے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مہمت اوز بھی شریک تھے۔

تدریسی خدمات

یاد رہے کہ جل بائیڈن 2009 سے 2024 کے اختتام تک ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج میں بطور پروفیسر تدریسی خدمات انجام دیتی رہیں۔ انہوں نے دسمبر 2024 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے اپنے تدریسی کیریئر کا آخری سمسٹر مکمل کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...