بھارت نے گزشتہ رات فاش غلطی کی، خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

وزیراعظم کا قوم سے خطاب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے، اسے اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔ کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، سعودی عرب کا 45 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گیا

بھارتی جارحیت کا جواب

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، 26 شہید شہریوں میں بچے بھی شامل ہیں، شہید ارتضیٰ عباس کی عمر صرف 7 سال تھی جس کا ابھی ہم نے جنازہ پڑھا، عہد کرتے ہیں شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا ضرور حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی، معروف بھارتی صحافی کا انکشاف

پاکستان کی دفاعی قوت

’’جنگ‘‘ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات ہم نے ثابت کردیا پاکستان دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، پاکستانی پائلٹس نے اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت اور شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیئے۔ پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں، 24 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر اور ناز ہے۔

کشمیر کا مسئلہ اور دہشت گردی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی، بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کی۔ مسئلہ کشمیر ایک تنازع ہے اور تب تک رہے گا جب تک کشمیریوں کو آزادانہ حق رائے دہی نہیں مل جاتا۔ اس خطے میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک پاکستان ہے، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانیں دیں۔ بھارت کی خام خیالی ہے کہ اس کی مہم جوئی دہشت گردی کی جنگ سے ہماری توجہ ہٹاسکے گی، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، پاکستان کی حفاظت کیلئے فوج اور عوام یک جان دو قالب ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...