ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جب دن ہی قابو میں نہیں ہے تو فیصلے کیا کرنے ہیں۔ اس طرح تو غلط راستے پر چل پڑیں گے۔ ان دنوں آپ کو ہر قدم پھونک کر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جینفر لوپیز نے محبت سے ’’ریٹائرمنٹ‘‘ کا اعلان کردیا، پانچویں شادی کی پیشکش ٹھکرادی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ابھی صورتحال کا اچھی طرح سے اندازہ نہیں ہے۔ اس لئے قدرے لاپرواہ ہو گئے ہیں۔ اس وقت وارننگ دی جاری ہے کہ نقصان سے خود کو بچائیں اور غور و فکر سے چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھی کلائیمٹ چینج کے سنگین مسئلہ سے دو چار ،قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کرنی ہوگی: مریم نواز
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جب تک صورتحال کو خود ٹھیک نہیں کریں گے، اپنے معاملات کی اصلاح نہیں کریں گے، حالات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے۔ آج کا دن خاص کامیابی والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صدقے کار عمل ابھی جاری رکھیں۔ اس وقت حالات کی نزاکت کا آپ کو علم نہیں ہے اور آپ ہیں کہ اپنی ہی دھن میں چلے جا رہے ہیں۔ اس طرح تو نقصان ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزانہ کے حساب سے تبدیلی اور حالات میں نیا موڑ آ رہا ہے۔ ابھی کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے، اس لئے آپ کو چاہئے کہ استخارے سے ہی مدد لے کر چلیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقت نے معاشرے میں برداشت اور رواداری بھی کم کر دی۔ دوسرے کے نقطہ نظر کی اہمیت تب تک ہے جب تک وہ ہمارے نقطہ نظر کو سوٹ کرتی ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ نا تو انجان شخص سے مدد لیں اور نا ہی انجان راستے پر چلنے کی کوشش کریں۔ صورتحال اس طرح کی نہیں ہے کہ آپ کو خوشی کی خبر دیں۔ ابھی انتظار کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں: سرفراز بگٹی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کوئی جس قدر چاہے کوشش کر لے، آپ کا وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔ جب تک اللہ نہ چاہیں اس وقت تک آپ کے لئے اور بھی کئی اہم راستے کھلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحت سے متعلق خبروں پر نوازشریف کو موقف بھی آگیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
رکاوٹ جس طرح کی بھی ہے، امید ہے کہ وہ آج شام تک ہی دور ہو جائے گی۔ آپ اس کے بعد اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اب بہتری ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
وقت کی قدر کرنا سکھیں، قسمت بار بار موقعہ فراہم نہیں کرتی۔ اس وقت تو مالی معاملات اور خانگی حوالے سے صورتحال بہتر ہے۔ اللہ پاک سے بڑے فائدے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیجنگ اور لندن نے شدید سموگ کا سامنا کیسے کیا؟
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ابھی آزمائشی سی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس وقت آپ نے ہر قدم پھونک کر رکھنا ہے۔ اور کسی بھی معاملے میں لاپرواہی اور غضے سے بالکل بھی کام نہیں لینا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اوورسیز پاکستانی کنونشن، دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت، حکومت کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑے اعلانات
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورتحال مسلسل آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق روزگار کے حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ اس میں کامیابی ملنے کا واضح امکان ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تبدیلی والے ستارے زائچے میں شدت سے کام کر رہے ہیں۔ آپ اس بارے میں غور کریں اور جو دماغ میں چل رہا ہے، اس حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اللہ بہتر کرے گا۔