پاکستان کے تین بڑے ایئر پورٹس بند کر دیئے گئے
ایئرپورٹس کی بندش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس عارضی طور پر بند کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا جواب بھی سامنے آگیا
نوٹم کا اجراء
ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب؛ ن لیگ کے ساتھ معاہدہ، پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
آپریشنل وجوہات
ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر تینوں شہروں کی ایئرسپیس بند کی گئیں، مسافرتازہ ترین صورتحال کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: دی پنجاب سکول نشتر ٹاؤن کیمپس میں ایکٹویٹی ویک اختتام پذیر
اسلام آباد ایئرپورٹ کی شرائط
اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد و روانگی ایئر ٹریفک کنٹرول کی پیشگی منظوری سے مشروط کردی گئی ہے، پروازوں کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ضروری ہے۔
پروازوں کے رخ میں تبدیلی
لاہور کے لیے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، مسقط سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 230 اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لی گئی۔ نجی ائیرلائن کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز بھی اسلام آباد اتار لی گئی۔








