بابراعظم گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

بابر اعظم کی انجری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم انجری کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتہ ہونیوالے چار سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد،ملزم گزفتار
انجری کی تفصیلات
نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم گزشتہ روز پریکٹس کے دوران انگلی پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا اسکین کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے: حزب اللہ کے ممکنہ رہنما کو نشانہ بنانے کا دعوی
مختلف میچوں میں شرکت کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کی انگلی کے فریکچر ہونے کی اطلاع ہے جس کے باعث ان کی کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انجری کی وجہ سے بابر اعظم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان موجود ہے۔
آگے کا لائحہ عمل
بابر اعظم کی انجری پر اپڈیٹ پشاور زلمی جلد جاری کرے گا۔ یاد رہے کہ آج پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف میدان میں اترے گی۔