آزادی مارچ کیس: زرتاج گل دونوں مقدمات سے بری
زرتاج گل کی بریت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو آزادی مارچ کے سلسلے میں قائم دو مقدمات سے بری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مرگلہ ایونیو میں نصب کیے گئے 2 ہاتھ اور 2 بالز ہٹانے کا فیصلہ
آزادی مارچ کے مقدمات کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات کی سماعت میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10،کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا
کیس کی تفصیلات
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے: سینیٹر ایمل ولی خان
مقدمات کی حیثیت
زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں، عدالت نے باقی ملزمان کی حد تک کیس 27 مئی تک ملتوی کر دیا۔
پیش رفت کا جائزہ
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر مقدمہ سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔








