لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہوا سے موسم دلفریب

لاہور میں بارش کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے رنگ جما دیا، شہر میں چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے موسم دلفریب ہو گیا۔
بارش کی شدت اور موسم کی تبدیلی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے جبکہ تاحال آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔