محکمہ موسمیات کی 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات پر بھارت کا حیران کن رد عمل
مغربی لہریں اور بارش کا امکان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہریں بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کریں گی۔ ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ 8 سے 11 مئی کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
پنجاب کے شہر
لاہور، سرگودھا، جہلم، اٹک، گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ 8 تا 12 مئی چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ میں تیز ہواؤں، بارش کا امکان ہے۔
دیگر علاقوں میں بھی بارش کی توقع
دوسری جانب بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔