کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا

دھماکہ کراچی کے ملیر شرافی گوٹھ میں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعہ کی جگہ سے دھاتی ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔