آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت، ساتھ دینے کا اعلان

آذربائیجان کا پاکستان کے لیے مکمل حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر مکمل پابندی – نوٹیفکیشن جاری
پاک بھارت کشیدگی پر تشویش
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آذربائیجان حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ پاکستان میں سفیر آذربائیجان خضرفرہادوف نے پاکستان حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا احتجاج، آئی جی اسلام آباد کی ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو،اہم بیان جاری کردیا
بھارتی کارروائیوں کی مذمت
سفیر نے کہا ہے کہ آذربائیجان حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ آذربائیجان کی حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتی ہے، اور متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
سفارتی حل کی تجویز
آذربائیجان نے دونوں ممالک کو تنازع سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوف نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔