بھارت کی ایک بار پھر دراندازی کی کوشش، کون کون سے مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی؟ پاک فوج نے اعلان کردیا

پاکستان میں بھارتی دراندازی کی کوشش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، جس کے دوران کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم، پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس رہیں اور 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معزولی کے بعد بشارالاسد نے پہلا بیان جاری کردیا، فرار کی کہانی سنادی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے دوبارہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی۔ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، چھور، میانو اور کراچی کے قریب ڈرون سے حملے کی کوشش کی گئی۔
نقصانات کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ اکوئپمنٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ میانو میں ایک سویلین شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔