بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10سی بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں کتنا اضافہ ہوا؟ شاندار خبر

بھارت کے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینگ ڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے شیئرز میں اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت کے "رافیل" طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10سی طیارے بنانے والی چینی کمپنی چینگ ڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے شیئرز میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور دو دن کے اندر 36فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری
فضائی جھڑپوں کا اثر
بزنس ٹوڈے کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ فضائی جھڑپوں اور جے 10 سی کے ذریعے بھارت کے زیر استعمال فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مارگرائے جانے کے بعد چین کے دفاعی سامان بنانے والی کمپنیوں کے سٹاک کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کورنگی میں لگی آگ کی شدت تاحال برقرار، گیس کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل
سٹاک کی قیمت میں اضافہ
چینگ ڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے سٹاک میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور دنوں میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جمعرات کو 80.68 یوآن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہناز گل کو کالج کی طالبہ نے بوسہ دے دیا
اعداد و شمار کا تجزیہ
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایوک چینگ ڈو ایئر کرافٹ جمعرات کو 16.37 فیصد بڑھ کر 80.68 یوآن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ بدھ کو کاؤنٹر پر 17 فیصد ریلی کے علاوہ تھا، سٹاک مارکیٹ میں دو دنوں میں 36.21 فیصد اور گزشتہ ایک ماہ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعات 144 نافذ
پاکستان کی طرف سے خریداری
یادرہے کہ سال 2022 میں پاکستان نے انڈیا کی جانب سے رافیل طیارے خریدے جانے کے بعد چین سے 25 جے 10 سی طیارے خریدنے کی تصدیق کی تھی۔ نیشنل سکیورٹی جنرل کے مطابق جے10 سی ای (برآمدی ورژن) جدید ایویانکس، ہتھیاروں اور سٹیلتھ خصوصیات سے لیس ہے، جو جے10 سیریز کے گذشتہ ورژنز کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری ہے۔
تکنیکی خصوصیات
اس کا ایروڈائنامک ڈیزائن ’ڈیلٹا ونگ‘ اور ’کینارڈ‘ ٹیکنالوجیز پر مبنی ہے، جو جے10 سی ای کے بنیادی ڈیزائن کا حصہ ہے۔ یہ ترتیب اسے زیادہ زاویہ پر بہتر کنٹرول اور چابک دستی عطا کرتی ہے، جو فضائی لڑائی (ڈاگ فائٹ) میں اسے نہایت پھرتیلا بناتی ہے۔