بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی: امریکہ میں پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسویل کی شاندار بیٹنگ جس نے میچ پاکستانی اننگز سے پہلے ہی ختم کر دیا
اقوام متحدہ کے چارٹر کا حوالہ
امریکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
امن کے خواہاں قوم
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ سے درخواست ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کریں۔