کشمیر ی پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر حریت کانفرنس کا ردعمل

مقبوضہ کشمیر کی حریت کانفرنس کا ردعمل
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس کا ردعمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات جلد ختم ہوں گے: بیرسٹر سیف
پاکستان کے جواب سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپریل میں فی تولہ سونا 20 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا
بھارت کے حملوں کی مذمت
بیان میں بھارت کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں۔ پاکستان پر بھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ہیں، رات کی تاریکی میں پاکستانی شہریوں پر میزائل حملوں نے بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب کردیا۔
اقوام متحدہ سے درخواست
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن رچاتا ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے، کیونکہ بھارت عالمی امن کےلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔