پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں: ملالہ یوسف زئی
ملالہ یوسف زئی کا بیان
نیویارک (ویب ڈیسک) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج
تشدد اور نفرت کا خاتمہ
جیو نیوز کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام، متاثرہ نے بلیک میلنگ کا دعویٰ کیا
عالمی برادری کا کردار
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا چاہیے، امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ
حالیہ کشیدگی کی تفصیلات
خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
پاکستان کا جواب
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔








