بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے ڈونز کیوں استعمال کر رہا ہے؟ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اندر کی بات بتا دی

بھارتی جارحیت کے بارے میں تجزیہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئرتجزیہ کار حامد میر نے پاکستان کیخلاف ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت کی اہم وجہ بتا دی۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری

انڈیا کی نئی وار گیم

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کا مورال بہت ڈاؤن ہے، انڈیا نے اب ایک نئی وار گیم شروع کی ہے۔ اب اگر وہ جہاز بھیجیں گے تو ان کو خطرہ ہے کہ پاکستان ان جہازوں کو تباہ کردے گا، تو وہ بڑی تعداد میں اسرائیلی ڈرونز بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شی جن پنگ، پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، بھارت کو دعوت نہ ملی، عالمی میڈیا پر بھرپور کوریج

پاکستان کی دفاعی صورتحال

حامد میر کاکہناتھا کہ اس وقت ہمیں یہ چیز ذہن میں رکھنی چاہئے۔ اب ہماری لڑائی صرف انڈیا کے ساتھ نہیں ہے، بلکہ انڈیا اور اسرائیل نے مشترکہ جنگ پاکستان کیخلاف شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو میرے پاس انفارمیشن ہے، پاکستان کے مختلف شہروں اور بارڈر ایریاز سے جو انفارمیشن جمع کی ہے اس کے مطابق 30 کے قریب اسرائیلی ڈرونز جو انڈیا نے پاکستان کی جانب بھیجے تھے، پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرچکا ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ کل ان کا بہت نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ایک اور حیرت انگیز تعمیراتی منصوبہ، مکعب نامی یہ عمارت 400 میٹر اونچی، 400 میٹر چوڑی اور 400 میٹر لمبی ہوگی

اسکلیشن سے گریز کی یقین دہانی

مودی کا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوگل مختلف کیپٹلز میں کال کرتا رہا ہے کہ ہم نے ایسکلیشن نہیں کرنی، ان کا فارن سیکرٹری وکرم مصری نے بھی یہی کہا کہ ہم نے ایسکلیشن نہیں کرنی۔ آج صبح سے ان کی طرف سے جو ڈرونز آ رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ انہوں نے دنیا کے سامنے جو دعوے کئے، ان کو خود ہی غلط ثابت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری یا تفتیش کیلئے ٹیم پشاور بھیجی تھی۔۔۔ ؟ ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا

ڈرونز کی جنگ کا مقصد

سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ یہ ایک طرح ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی چیک کررہے ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ڈرونز پاکستان بھیجیں، اس کا مطلب ہے کہ خوف و ہراس پھیلایا جائے۔ کل پاکستان ایئرفورس، آرمی اور دیگر فورسز کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں ہندوستان کو غرور جو خاک میں ملا ہے، اس سے جو پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے، اس حوصلے کو توڑنے کیلئے ڈرونز وار شروع کی ہے۔

پاکستان کا جواب

ان کا مقصد ہے کہ عوام کو اکسایا جائے کہ انڈیا ڈرون پر ڈرون بھیج رہا ہے، ہم کیا کررہے ہیں۔ ہم نے 30 سے زیادہ ان کے ڈرونز گرا دیئے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور نیشنل سکیورٹی اجلاس کے بعد اعلامیہ میں بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہم اپنا رسپانس مناسب وقت پراپنی مرضی سے دیں گے۔ ان کے طرف سے جو ڈرونز آ رہے ہیں ان کا مقابلہ تو ایئر ڈیفنس سسٹم کررہا ہے، لیکن جب ہم مناسب سمجھیں گے ہماری طرف سے بھی جواب ضرور آئے گا۔ ڈرونز بھیجنے کا مطلب ہے کہ انڈیا کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے اور وہ اس نقصان کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انڈیا جہازوں کے ذریعے پاکستان کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...