محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ
پی سی بی اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامہ کے بعد امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں شریک پاکستانیوں کا کس طرح استقبال ہوا؟ قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے
بھارت کی جارحیت کا اثر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پی ایس ایل کے آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا تھا۔ وزارت داخلہ اور پی سی بی حکام کے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔
میچز کا مقام تبدیل
اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔








