محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ

پی سی بی اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ، پاک فضائیہ کی فوری نشاندہی اور وارننگ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا
بھارت کی جارحیت کا اثر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پی ایس ایل کے آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا تھا۔ وزارت داخلہ اور پی سی بی حکام کے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔
میچز کا مقام تبدیل
اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔