سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

بارش کی پیشگوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے مضافات میں آج سے بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہوں پر جیل ذرائع کی وضاحت آگئی
محکمہ موسمیات کی معلومات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے سبب آج سے یہ سسٹم ملک کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں پر ویزہ پابندیاں، لیکن امارات میں بھارتی شہریوں کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ یقین نہ آئے
آندھی اور بارش کی توقعات
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی کے مضافات میں آج سے ہفتے کے دوران بارش متوقع ہے۔
کراچی کا موسم
کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔