کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول بھی متاثر، ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل

انڈین پریمیئر لیگ میں متاثرہ شیڈول
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے خود غائب ہونے والے! : امیر مقام
ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ منتقل
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے یہ میچ اب حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ 11 مئی کو شیڈول میچ اب حیدر آباد میں ہوگا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دھرم شالا ایئرپورٹ آمدورفت کے لیے بند ہے۔
کشیدہ صورتحال کے اثرات
بھارت میں آئی پی ایل منتظمین بھی کشیدہ صورتحال سے پریشان ہیں، اور وہاں موجود غیر ملکی کھلاڑی بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ آئی پی ایل کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔