ایل او سی پر بھارت کے 50 کے قریب فوجی مارے : وزیر اطلاعات

پاکستان کی بھارتی جارحیت کا جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور ہم نے ایل او سی پر دشمن کے 40 سے 50 فوجیوں کو ہلاک کیا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا چین پر 104 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان، چین کا شدید ردعمل، ہالی ووڈ فلموں پر ممکنہ پابندی کی بازگشت
بزدل بھارت کا حملہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بزدل بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، اس نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رافیل کی شکل میں استعمال کی۔ بھارت کو بہت غرور و ناز تھا وہ خاک میں مل چکا ہے۔ پاکستان قوم ہر موقع پر اکٹھی ہو جاتی ہے، یہ پانچ انگلیاں مل کر زور دار مکا ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بھارتی جہاز نہیں گرے بلکہ بھارتی قوم کا غرور خاک میں ملا ہے۔ اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم
بھارتی کوششوں کی ناکامی
ان کا کہنا تھا کہ رافیل کمپنی کے شیئرز 18 فیصد گرے ہیں، وہ جس طریقے سے پاکستان کا نقصان کرنا چاہتے تھے اس میں ناکام ہوئے۔ اب بھارت نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ پاکستانی عوام ہمیشہ ایسی صورتحال میں اکٹھی ہوکر مقابلہ کرتی ہے، دشمن اپنے مقاصد کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے، اب تو رافیل بنانے والے بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج نے 3 مزدوروں کو قتل کردیا
چائے کی ہوم ڈلیوری
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم ان کو چائے پلانے کو تیار تھے لیکن اس بار دشمن بھاگ گیا، ہم نے اس بار چائے کی اسے ہوم ڈلیوری کی ہے۔ پاکستانی ادارے اور افواج ہر سازش کا سینہ تان پر مقابلہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے
ڈرو نز کا مقابلہ
ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت نے ڈرون بھیجنے شروع کر دیے ہیں، ہم نے 25 ڈرونز مار گرائے، کچھ کو جیم کر کے اور کچھ کو ایئر ڈیفنس سسٹم سے گرایا گیا۔ بھارت رافیل اور دیگر جہازوں کا ملبہ چھپانا چاہتا تھا، گرائے گئے تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ ہم اپنے عجائب گھر میں رکھیں گے۔ ان 25 ڈرونز کو گرا کر ہم نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
سویلینوں کا تحفظ
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوج ہلاک کیے ہیں، جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ بھارت سویلین آباد کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ہم سویلینز کو نشانہ نہیں بنا رہے، ہم ٹھوس اور مو¿ثر جواب دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی بحریہ کے افسران کو رشوت دینے والے ملزم کو 15 سال قید کی سزا
سفارتی جنگ میں کامیابی
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی جنگ میں بھی بھارت کو شکست دی ہے۔ بھارت کو شرم آنی چاہیے، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی بے پناہ نقصان اٹھایا ہے۔ پاکستان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج کو مو¿ثر اور بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔ اب یہ معاملہ آگے کہاں جاتا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے، ہمارا جواب آئے گا اور ضرور آئے گا، جلد آئے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا، ایسا جواب ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی۔