عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا گیا
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک نے ٹکّر مار دی، دلچسپ تصاویر سامنے آئیں
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین کی زیرسربراہی پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
وکیل کا مؤقف
جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ریگولر بنچ کا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی مسئلہ نہیں ہے، ریگولر بنچ کو بھجوا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی رائے
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مخصوص نشستوں میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا کیس ریگولر بینچ کو بھیجا، یہ بھی ریگولر بنچ کو بھجوا دیں۔ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا۔
یاد دہانی
یاد رہے کہ 25 مئی 2022 کے عدالتی حکم کے برخلاف لانگ مارچ پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہوا تھا۔








