اسحاق ڈار کی پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق

پاکستان اور بھارت کے مشیران قومی سلامتی کا رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب روپے اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
اسحاق ڈار کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترک میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
بھارتی جارحیت کا جواب
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت نے جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، پاکستان اور بھارت کو مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
پاکستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر
یاد رہے کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ہیں جبکہ ان کے ہم منصب اجیت دوول ہیں。