لیسکو وار روم فعال ہوگیا،مانیٹرنگ شروع، عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔

لیسکو وار روم کا قیام
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لیسکو وار روم فعال ہوگیا جس میں پاک، بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا مسلمانوں پر ایک اور ”وار”، ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی
ذمہ داریوں کی تقسیم
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی جانب سے پاور ڈسپیچ سنٹر کو وار روم قرار دینے کے بعد چیف انجینئر او اینڈ ایم ندیم ملک نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ چیف انجینئر پی اینڈڈی فیصل زکریا نے بھی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جبکہ آپریشن ڈائریکٹر اعجاز بھٹی نے بھی پی ڈی سی پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ادھیڑ عمر شخص کی تیسری شادی، ساتویں ہی دن سوئی ہوئی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا
مستعدی سے فرائض کی ادائیگی
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر قائم کردہ وار روم میں لیسکو حکام کی جانب سے صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ اس وقت چیف انجینئر او اینڈ ایم ندیم ملک وار روم میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مستعدی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری
وار روم میں لیسکو کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے موجود رہے گا، اس مقصد کے لیے لیسکو چیف کی جانب سے 3 چیف انجینئرز کو پی ڈی سی میں تعینات کردیا گیا ہے۔ مذکورہ چیف انجینئرز 3 شفٹوں میں پی ڈی سی میں ذمہ داریاں انجام دیں گے۔