فضائی حدود میں ممکنہ دراندازی کی اطلاعات کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے لاہور قونصلیٹ کے عملے کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا

لاہور میں سیکیورٹی الرٹ

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہور اور اس کے آس پاس فضائی حدود میں ممکنہ دراندازی کی اطلاعات کے پیش نظر امریکی سفارت خانے نے لاہور قونصلیٹ کے عملے کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

سیکیورٹی ہدایات

تفصیل کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے امریکی قونصلیٹ لاہور کے لیے جاری سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون دھماکوں، گرائے جانے والے ڈرونز اور لاہور اور اس کے آس پاس فضائی حدود میں ممکنہ دراندازی کی اطلاعات کے پیش نظر، لاہور میں قونصل خانے کے تمام اہلکاروں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

حفاظتی اقدامات

مزید کہا گیا ہے کہ "قونصلیٹ کو ابتدائی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ حکام لاہور کے مرکزی ہوائی اڈے سے متصل کچھ علاقوں کو خالی کروانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ امریکی شہریوں کو جن علاقوں میں ہوں، وہاں سے محفوظ طریقے سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر وہاں سے نکلنا محفوظ نہیں تو محفوظ جگہ پناہ لینی چاہیے۔

جعلی نوٹیفکیشن کی حقیقت

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا تھا جس میں لاہور کے کچھ علاقوں کو خالی کرائے جانے کے بارے میں لکھا گیا تھا۔ تاہم انتظامیہ نے ایسے کسی نوٹیفکیشن یا اقدام کی تردید کردی اور واضح کیا کہ شہری پریشان نہ ہوں اور ایسی جعلی افواہوں یا بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...