پاک بھارت کشیدگی، عسکری الیون سمیت چند دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خالی کروانے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور میں افواہوں کی حقیقت
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عسکری الیون سمیت چند دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خالی کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ تاہم، اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے اور یہ افواہیں بے بنیاد و لغو ثابت ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی
ڈپٹی کمشنر لاہور کی وضاحت
ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ واہگہ بارڈر کے قریب سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی ہے۔ شہریوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ جعلی ایڈوائزری میں ڈی ایچ اے فیز ایٹ، عسکری الیون، پیراگون سٹی اور گرین سٹی کا ذکر کیا گیا تھا، جہاں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
عسکری الیون انتظامیہ کا بیان
عسکری الیون کی انتظامیہ نے بھی واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔ اس لیے رہائشیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انتظامیہ نے اپنے سرکلر میں رہائشیوں کو بتایا کہ عسکری الیون اور کچھ سوسائٹیز کو خالی کروانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ اگر آفیشل ذرائع سے کوئی اطلاع ملی تو عسکری انتظامیہ کی طرف سے مکینوں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔