پنجاب میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ وزیر تعلیم کا بیان آ گیا

تعلقی اداروں کی بندش کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ وزیر تعلیم کا بیان آ گیا۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن کے لئے بند رہیں گے۔ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔
تعلیمی اداروں کی دوبارہ کھلنے کی تاریخ
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے احکامات تمام سکول، کالج اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔ پنجاب بھر میں پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔