آئندہ 10 سال میں آئی فون کچرا بن جائے گا: ایپل عہدیدار
ایپل کے ایڈی کیو کی گواہی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایپل کے سینئر نائب صدر ایڈی کیو نے گوگل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ کیس میں گواہی دیتے ہوئے ایک چونکا دینے والا امکان ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو شاید آئندہ دس برسوں میں آئی فون کی ضرورت نہ رہے، یہ سننے میں عجیب لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق
مستقبل میں سمارٹ ویئر ایبلز کا کردار
روز نامہ امت کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ اے آئی ایک طاقتور ٹیکنالوجی شفٹ ہے جو نئی راہیں ہموار کر رہا ہے اور یہ ممکن ہے کہ مستقبل میں سمارٹ ویئر ایبلز جیسے عینکیں یا گھڑیاں روایتی سمارٹ فونز کی جگہ لے لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے فی تولہ ہو گیا، نیا ریکارڈ قائم
اے آئی کا بڑھتا ہوا کردار
یہ بیان اس وقت آیا ہے جب مصنوعی ذہانت یا اے آئی تیزی سے ہماری زندگی میں سرایت کرتی جا رہی ہے اور خاص طور پر سمارٹ فون انڈسٹری میں اس کا کردار روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں اے آئی ہر بڑے برانڈ جیسے ایپل، گوگل اور سام سنگ کا لازمی جزو بن چکی ہے اور اس کے بغیر کسی نئی ڈیوائس کا تصور بھی ادھورا لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی پنجاب کا کریک ڈاؤن، بیمار بھینسوں کو 700کلو مضرصحت گوشت تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
سمارٹ ویئر ایبل ڈیوائسز کا مستقبل
ایڈی کیو کا یہ بیان اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ مستقبل میں اے آئی سے چلنے والی سمارٹ ویئر ایبل ڈیوائسز جیسے کہ عینکیں، گھڑیاں وغیرہ، روایتی سمارٹ فونز کی جگہ لے سکتی ہیں۔ ایپل خود بھی augmented reality (AR) عینکوں پر کام کر رہا ہے جو طویل مدت میں آئی فون کی جگہ لے سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
آج کی حقیقت
اگرچہ ایڈی کیو کا بیان مستقبل کی تصویر پیش کرتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ آج بھی 'آئی فون' ایپل کا سب سے اہم اور منافع بخش پروڈکٹ ہے۔ کمپنی کی الیکٹرک کار کا منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے اور VR ہیڈسیٹ کی فروخت بھی توقعات پر پوری نہیں اتری۔ تاہم ایپل اگلے سال تک ایک 'فولڈایبل آئی فون' اور 2027 تک ایسا آل سکرین آئی فون متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں نہ فرنٹ کیمرا ہوگا اور نہ ہی فیس آئی ڈی کا کٹ آؤٹ۔
سفاری براوزر میں اے آئی کی شمولیت
گواہی میں ایڈی کیو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایپل اب اپنے سفاری براوزر میں 'اے آئی' پر مبنی سرچ انجنز کو شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ کلاو¿ڈ، چیٹ جی پی ٹی اور پرپلیگزیٹی جیسے پلیٹ فارمز نے روایتی سرچ انجنز جیسے گوگل کو پیچھے چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ پہلی بار اپریل 2025 میں سفاری سرچ میں کمی دیکھی گئی اور ایڈی کیو کے مطابق یہ اے آئی ماڈلز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ہوا۔








