بٹھنڈہ میں طیارہ گرا تو عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی اپنے شاہینوں پر فخر ہوگا

نئی دہلی میں طیارے کے گرنے کی اطلاعات

بھارت کی شمالی ریاست پنجاب کے ضلع بٹھنڈہ میں بدھ کی رات ایک نامعلوم طیارہ گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ عینی شاہدین اور ایک مقامی سرکاری اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ یہ واقعہ اکلائن کلاں گاؤں میں پیش آیا، جو اسی وقت کے آس پاس ہوا جب پاکستان نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

شہادتیں اور لمحہ وحشت

ایک کسان نے سی این این کو بتایا "رات تقریباً 1:15 بجے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ باہر نکلے تو ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گرا پڑا تھا، اور اس سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ میں نے واقعے کی چند ویڈیوز بنائیں، لیکن حکام نے مجھے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا۔"

یہ بھی پڑھیں: علم، شعور اور اخلاق، سنگھار سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے

مقامی لوگوں کی گواہی

ایک کریانہ فروش نے بتایا کہ وہ اور اس کا خاندان بھی دھماکے سے جاگ گئے۔ "یہ لمحہ بہت خوفناک تھا۔ طیارہ گرنے کے بعد کچھ آوازیں آتی رہیں، اور آگ لگی رہی۔ گاؤں میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: فیصلہ کن پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سرکاری افسر کی تفصیلات

ایک ضلعی سرکاری افسر نے سی این این کو بتایا کہ ایک نامعلوم طیارہ بدھ کی رات تقریباً دو بجے اکلائن کلاں گاؤں کے ایک گندم کے کھیت میں گرا۔ ان کے بقول: "طیارہ غیر شناخت شدہ تھا، لیکن لگتا ہے کہ ہمارا اپنا تھا۔"

یہ بھی پڑھیں: چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کی طرف کلین پراجیکٹ کا افتتاح ہوگیا

ہسپتال کی رپورٹ

قریبی سرکاری ہسپتال کی ڈاکٹر دھیرا گپتا کے مطابق "ہمارے پاس 10 زخمی لائے گئے، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی۔"

یہ بھی پڑھیں: کئی سال چھپانے کے بعد فاطمہ ثنا شیخ کا مرگی میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ذرائع ابلاغ کی خبر

اگرچہ بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، مگر بھارتی میڈیا نے بھی اس وقت کے آس پاس ایک طیارے کے گرنے کی خبریں دی ہیں، جن میں ایک ہلاکت اور نو زخمیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کا جواب

واضح رہے کہ بھارت کے 6 اور 7 مئی کی درمیان کیے جانے والے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ طیارے گرادیے تھے۔ اگرچہ بھارتی حکومت کی طرف سے اسے تسلیم نہیں کیا جا رہا لیکن عالمی میڈیا نے پاکستان کے دعووں کی تصدیق کردی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...