جے یو آئی کا کل یوم دفاع پاکستان منانے کا اعلان

جمعیت علما اسلام کا یوم دفاع پاکستان منانے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے بھارتی جارحیت کے خلاف 9 مئی کو ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن: کئی امریکن پاکستانی سیاست دان بھی انتخابی میدان میں موجود
اجتماعات میں قرارداد کی منظوری کی اپیل
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، جمعیت علما اسلام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل 9 مئی کو یوم دفاع منایا جائے گا۔ جے یو آئی نے اپیل کی ہے کہ جمعے کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
وطن کے دفاع کا فرض
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لئے ہم سب ایک ہیں اور اس کا دفاع ہمارا فرض و ایمانی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
مولانا فضل الرحمان کی مذمت
واضح رہے کہ ایک روز قبل جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔
قومی اتحاد کا وقت
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔