بھارتی ڈرون گرانے کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم کیوں نہیں چلایا گیا؟ سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب مل گیا۔

بھارتی ڈرون حملوں کی کوششیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی طرف سے پاکستان کے مختلف شہروں پر کئی ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی گئی جنہیں بروقت ناکام بنادیا گیا۔ جن ڈرونز کا استعمال کیا گیا وہ سائز میں انتہائی چھوٹے تھے اور انہیں دفاعی نظام کے بجائے دیگر طریقوں سے گرایا گیا۔ بھارت نے زیادہ تر اسرائیل کے ہارپ ڈرونز کا استعمال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق سے وار آن ٹیرر کے سارے پیسے نہیں ملے، علی امین گنڈا پور کا دعویٰ

کامی کازے ڈرونز کی نوعیت

ان ڈرونز کو لواٹرنگ میونیشن کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قسم کا ہتھیار ہے جو ڈرون کی طرح دشمن کے علاقے میں اڑتا رہتا ہے، اور جیسے ہی اسے ہدف نظر آتا ہے، وہ خود کو اسی پر گرا کر تباہ کر دیتا ہے۔ اسے "کامی کازے ڈرون" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ خود کش ڈرون ہوتا ہے جس کو مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: محسن نقوی

حملے کی تفصیلات

یہ عام میزائلوں کی طرح فوراً ہدف پر نہیں جاتا بلکہ فضا میں چکر لگاتا رہتا ہے۔ دشمن کے مقام، ہتھیار، یا ٹارگٹ کی شناخت ہونے پر حملہ کرتا ہے۔ یہ خودکش حملہ آور ڈرون کی شکل میں ہوتا ہے۔ اسے انسان کنٹرول کر سکتا ہے یا یہ خودکار (autonomous) بھی ہو سکتا ہے۔ اسے دشمن کے ریڈار یا موبائل میزائل لانچرز کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرد کے دوسرے، تیسرے یا چوتھے نکاح پر شریعت میں کوئی قدغن نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل

پیشگی خطرات اور لائن آف دفاع

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت ان ڈرونز کے ذریعے پاکستان کی تنصیبات کا پتا لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن پاکستان اس کی اس سازش کو سمجھ گیا اور اس نے اپنے ڈیفنس سسٹم کا استعمال کرنے کی بجائے انہیں قریب آنے دیا او رپھر فائرنگ کرکے یا سگنل جام کرکے انہیں تباہ کیا۔ یہ عام طور پر انتہائی سستے اور سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں جب کہ میزائل ڈیفنس سسٹم کا ایک ایک میزائل ہی دو ، دو ملین ڈالر تک کا ہوسکتا ہے۔

معاشی لحاظ سے خطرات

اس لیے یہ معاشی طور پر بھی درست نہیں ہے کہ اس طرح کے چھوٹے ڈرون کو گرانے کیلئے اتنا مہنگا میزائل استعمال کیا جائے۔ فرض کریں پاکستان ان ڈرونز کے اوپر اپنے میزائل ضائع کردیتا ہے تو ایک تو دفاعی اثاثے ایکسپوژ ہوجائیں گے اور ان کی لوکیشن بھارت کو مل جائے گا۔ دوسرا اگر بھارتی فضائیہ کوئی کارروائی کرتی ہے یا کوئی بھاری میزائل چلایا جاتا ہے تو اس کو روکنے کیلئے پھر پاکستان کیا کرے گا؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...