پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی میڈیا کی کوششیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر فیک نیوز کا سہارا لے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ 130 سال سے زیادہ زندہ رہنا چاہتے ہیں
غلط دعوے اور فالس فلیگ آپریشن
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں میزائل داغا ہے، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف، عدالت نے قبر کشائی کا حکم دے دیا
بھارتی فوج کی ناکامی اور میڈیا کی بدحواسی
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور ان کے لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد بھارتی میڈیا شدید بدحواسی کا شکار ہو چکا ہے۔ اپنی حکومت اور افواج کی ناکامی اور ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا ایک نیا ڈرامہ رچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبہ کی موجیں ، سکولوں میں چھٹیاں دینے کی تجویز آ گئی
میزائل حملے کی حقیقت
بھارتی میڈیا جس میزائل حملے کا ڈرامہ دکھا رہا ہے، اس کی حقیقت یہ ہے کہ پروجیکٹائل زمین پر گھاس پر پڑا ہوا نظر آ رہا ہے، مگر گھاس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جو کہ حقیقی میزائل حملے کے امکان کو رد کرتا ہے۔ یہ واقعہ بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی طرز پر لگتا ہے، جس کا مقصد پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنا ہے۔
ماہرین کی رائے
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزامات کو قومی فخر سمجھتا ہے اور مودی سرکار کی انتہاپسندانہ حکمت عملی کو آگے بڑھانے کا آلہ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق، یہ پروپیگنڈا نہ صرف عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے بلکہ بھارتی سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف ورغلانے کی ایک منظم سازش بھی ہو سکتی ہے۔