بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ڈرون حملے کی کوششیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر فاران جعفری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے انتخابات میں 6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب

پاکستان کا عزم

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔"

یہ بھی پڑھیں: چین کا جوابی وار، امریکہ کے لیے انتہائی اہم معدنیات کی برآمد پر پابندی لگا دی

بھارت کی خاموشی اور ذمہ داری

انہوں نے مزید لکھا " بھارتی حکومت یا فوج نے پاکستان میں ہونے والی ڈرون دراندازیوں کی باضابطہ طور پر کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مزید یہ کہ جن بھارتی صحافیوں سے میری بات ہوئی، اُن کا کہنا ہے کہ سرکاری ذرائع انہیں یہ بتا رہے ہیں کہ بھارتی حکومت اس واقعے پر ایسے ظاہر کر رہی ہے جیسے انہیں کچھ پتہ ہی نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اگر پاکستان فوراً ردِعمل دیتا ہے، تو اسے حملہ آور سمجھا جائے گا، اور بھارت کو یہ موقع مل جائے گا کہ وہ اپنی شرائط پر صورتحال کو مزید بھڑکا سکے۔"

دفاعی تجزیے

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے پانچ طیارے گنوانے کے بعد ہزیمت کا شکار ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح پاکستان کو بھی اسی قسم کا نقصان پہنچایا جاسکے، لیکن دفاعی حلقے اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ بھارتی جال میں نہیں پھنسنا اور اسے اس کی جارحیت کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر دینا ہے۔ صحافی انس ملک کے مطابق " بھارت کی طرف سے اسرائیلی ڈرونز کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ پانچ جنگی طیارے کھونے کے بعد بھارت کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...