بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ کا پلندا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی میں پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پندرہ مقامات پر پاکستانی حملے کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ، قائداعظم ٹرافی کے میچز دیگر شہروں میں منتقل
حملوں کی نگرانی
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آدم پور سے پروجیکٹائل انہوں نے خود فائر کیے۔ پاکستان بھارت سے آنے والی ہر چیز کو مانیٹر کر رہا ہے۔
بھارتی ڈرونز کی جانچ
بھارت کی طرف سے کسی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، گرائے گئے بھارتی ڈرونز کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔