جب پاکستان حملہ کرے گا تو نظر بھی آئیگا اور گونج بھی سنائی دے گی :لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

پاکستان کی بھارتی خلاف ورزیوں پر سخت جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جب پاکستان حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی، بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا لیکن پوری دنیا جان جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر کتنے بجے ہو گا ؟ جانیے
وزیر خارجہ کی بریفنگ
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میڈیا کو بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آ گئیں
میزائل فائرنگ کی تفصیلات
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر ہوئے، جن میں سے ایک پروجیکٹائل (میزائل) انہوں نے خود امرتسر میں گرایا، باقی 2 بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے، جن میں سے ایک کو ڈنگہ پر مار گرایا گیا، جس کا فرانزک کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹرکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے حوالے سے وزیر تعمیرات و مواصلات نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
بھارت کے دعووں کی حقیقت
انہوں نے کہا کہ مشرقی سرحد پر ہماری گہری نظر ہے اور ہر متحرک شے کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ دعویٰ سفید جھوٹ ہے کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط کہاں نشر کی جائے گی، فیصلہ ہوگیا
نائب وزیراعظم کا بیان
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6خوارج ہلاک، 6زخمی
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک افواج دفاع کے لئے پرعزم ہیں اور بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
قومی سلامتی کی صورتحال
وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔