حامد میر نے پاکستان میں ڈرون بھیجنے کے بھارتی عزائم بیان کردیے

پاکستان نے بھارتی ڈرونز مار گرائے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون مار گرائے ہیں۔ سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے بھارت کی جانب سے 25 سے زائد ڈرون پاکستان بھیجنے کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنے کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ روز بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، ناصرف پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے بلکہ پاکستان آرمی نے بھی ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بارہویں روز میں داخل

بھارت کا خوف اور ڈرون کی stratégie

حامد میر کا کہنا تھا کہ شدید نقصانات کے بعد بھارت کی جانب سے اپنے طیارے پاکستان بھیجنے سے پرہیز کیا گیا تاکہ پاک فضائیہ انہیں تباہ نہ کردے، اس کے بجائے بھارت نے ڈرون بھیجے۔ حامد میر کے مطابق بھارت ڈرون بھیج کر پاکستان میں خوف پھیلانا چاہتا ہے، راولپنڈی میں جو ڈرون پاکستان نے گرایا وہ حملہ آور ڈرون تھا اور اس نے فائر بھی کیا تھا، اس حملے کے باعث راولپنڈی میں شیڈول آج ہونے والا پی ایس ایل کا میچ منسوخ کرکے کراچی منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رائٹ سائزنگ، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

دوسرے مقاصد اور قومی یکجہتی

حامد میر کا کہنا تھا کہ ڈرون کا دوسرا مقصد بے یقینی پھیلا کر قومی یکجہتی کو نشانہ بنانا تھا اور ساتھ ہی وہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو بھی چیک کرنا چاہتے تھے اور لوکیشن جاننا چاہتے تھے۔

بھارت کا دباؤ اور وضاحت

حامد میر نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں ڈرون گرانے کے بعد بھارت دباؤ میں بھی تھا اور بھارتی وزارت دفاع کو وضاحت کرنا پڑی کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ڈرون حملوں کے جواب میں یہ اقدام کیا گیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...